ڈیرہ بگٹی ، دہشتگردوں کا ہوٹل پرحملہ ،متعدد افراد زخمی،ہلاکتوں کا خدشہ، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ

ڈیرہ بگٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیر کوہ میں نامعلوم افراد کا ہوٹل پر دستی بم حملہ ، حملے میں ہوٹل میں بیٹھے متعدد افراد زخمی ہوگئے ،ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واقعہ کے بعد ریسکیوٹیمیں اورپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق زخمیوں میں بچے اوربوڑھے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم بگٹی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر زوہیب الحسن سمیت انتظامی افسران ہسپتال میں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں