مظفرآباد ضلعی انتظامیہ نے عوام کو وراثتی انتقالات اور پشتنی و ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی اجرائیگی کے کیمپ لگانے کا اعلان کردیا

مظفرآباد (سٹیٹ ویوز)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وراثتی انتقالات اور پشتنی و ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی اجرائیگی کےلئے کل بروز بدھ گورنمنٹ منیر اعوان ڈگری کالج گڑھی دوپٹہ میں کیمپ لگایا جائےگا۔ ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری ہونے وای پریس ریلیز کے مطابق ڈپٹی کمشنر بد ر منیر مورخہ26جون 2019کو گڑھی دوپٹہ کے موضعات ہٹیا ں دوپٹہ، لواسی ، مالسی ، مجہوئی و تحصیل مظفرآبادکے عوام الناس کی مشکلات اور سہولت کی خاطر وارثتی انتقالات کی برموقع تصدیق اور عوام الناس کے حق میں پشتنی و ڈومسائل سرٹیفکیٹ کے اجرائیگی کےلئے منیراعوان کالج گڑھی دوپٹہ میں کیمپ لگایا جائےگا۔

کیمپ میں ڈپٹی کمشنر بدرمنیر، اسسٹنٹ کمشنر عفت اعظم ، تحصیلدار قصیر اسلم کے دیگر سٹاف و فیلڈ عملہ موجود ہوگا۔ وراثتی انتقالات کی موقع پر تصدیق اور پشتنی و ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی اجرائیگی کے ضرورت مند موقع پر حاضر رہیں ۔ پشتنی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی اجرائیگی کےلئے درکار ڈاکومنٹسس نقل جمعبندی مسلحقیت معہ شجرہ نصب ، نقل 86بکرمی سابق خسرہ کردواری ، بیان حلفی وغیرہ کی فراہمی دستیابی کےلءپٹواری حلقہ ، عملہ ضلعی محافظ خانہ ، فوٹو گرافر ، اسٹام فروش اور پشتتنی و ڈومیسائل کی تکمیل اور فارم کے اجراءکےلئے کلریکل سٹاف موقع پر موجود ہوگا۔

پشتنی و ڈومیسائل حاصل کرنیوالے حضرات شناختی کارڈ فارم ب ہمراہ لائیں ۔ جبکہ وراثتی انتقالات کی تصدیق کروانے کےلئے متوفی کا کم از کم ایک وارث اور دو کس گواہان کا ہونا ضروری ہے ۔ لہذا عوام الناس اس منعقدہ کیمپ میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کے علاوہ پشتنی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی اجرائیگی اور وراثتی انتقالات تصدیق کروانے کے سلسلہ میں مستفید ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں