امیر قطر نے کوئی ڈیل کی بات نہیں کی،کسی کو این آر او نہیں ملے گا، شیخ رشید

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امیر قطر نے کوئی ڈیل کی بات نہیں کی اور کسی کواین آراو نہیں ملے گا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امیر قطر کی پاکستان آمد اورگرفتار سیاستدانوں کےساتھ ڈیل کی باتیں ن لیگ کا پروپیگنڈا اوراصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے .

ن لیگی رہنمائوں کو کسی صورت این آراو نہیں ملے گا .. ان کا شکنجہ مزید سخت ہوگا. شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناصرف این آراو مانگ رہے ہیں بلکہ 90 کے زاویے سے مانگ رہے ہیں لیکن کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

امیر قطر نے ڈیل کی کوئی بات نہیں کی جب کہ نہ اردگان اورنہ ہی سعودی عرب والے نے کوئی بات کی، یہ پیسے دیں اور اپنی جان چھڑائیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن مجرموں کے حق میں تحریک چلانا چاہتی ہے، کریمنل اپنے کرائم بچانے کے لیے اے پی سی بلارہی ہے

، یہ اتنے برے پھنسیں گے کہ جان نہیں چھڑا سکیں گے، کمیشن ان پر 5 ہزار ارب کا فراڈ ثابت کرے گا۔ بجٹ سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ بجٹ منظور ہوگا ہمارے 25 سے 30 اراکین ان سے زیادہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں