راجہ نجابت حسین نے کنزرویٹو پارٹی لیڈر شپ کے لیے وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا

بریڈ فورڈ (بیورورپورٹ)جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین نے کنزرویٹو پارٹی لیڈر شپ کے لیے وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا، برطانیہ بھر سے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی بالخصوص کنزرویٹو پارٹی ممبران سے اپیل کی کہ وہ جیریمی ہنٹ کی حمایت کر کے انہیں وزیر اعظم برطانیہ منتخب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

جیریمی ہنٹ کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا کیونکہ کشمیر دوست وزراء اور ممبران پارلیمنٹ کی بڑی تعداد ان کی حمایت کر رہی ہے۔ جیریمی ہنٹ کے ساتھ کشمیر دوست وزراء جن میں ڈیوڈ لڈنگٹن ایم پی، الیسٹر برٹ ایم پی، نصرت غنی ایم پی، سر لیام فوکس ایم پی،یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر گروپ کی چئیرپرسن ایم ای پی اینتھیا میکنٹائر اور دیگر بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر وولور ہیمٹن سے کنزرویٹو پارٹی کے ڈپٹی چئیرمین ڈاکٹر صبور جاوید نے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ سے برمنگھم میں ملاقات کرکے انہیں تحریک کے چئیرمین راجہ نجابت حسین اور دیگر ہم خیال کمیونٹی رہنماؤں کا حمایت پر مبنی پیغام بھی پہنچایا اور کہا کہ ہم راجہ نجابت حسین کی قیادت میں برطانیہ بھر میں ایشیائی کمیونٹی کو متحرک کریں گے اور بھرپورمہم چلا کر انہیں لیڈر منتخب کرائیں گے۔

تاکہ جیریمی ہنٹ وزیر اعظم منتخب ہو ں اور کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ ہو کر ریاست جموں و کشمیر کی عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلوانے میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔ دریں اثناء تحریک حق خود اراد یت کے چئیرمین راجہ نجابت حسین نے ملک بھر میں کنزرویٹو پارٹی کے ممبران سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور مختلف شہروں سے ممبران نے انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ راجہ نجابت حسین نے اگلے پورے ہفتے میں مختلف شہروں کا دورہ کر کے تقریبات کا انعقاد کریں گے –

جس میں برطانوی وزراء اور ممبران پارلیمنٹ کو بھی دعوت دیں گے اور کشمیری رہنماء انہیں مقامی، علاقائی اور عالمی مسائل سے بھی آگاہ کریں گے تاکہ آنے والی برطانوی حکومت کشمیریوں کے حقیقی نکتی نظر سے آگاہ ہو سکیں۔بریڈ فورڈ سے کنزرویٹو پارٹی کے چئیرمین راجہ سخاوت حسین، سابق چئیرمین راجہ اشتیاق احمد، سابق خزانچی راجہ اللہ دتہ، وائس چئیرمین بولنگ وارڈ، حاجی محمد نجیب، سابق کونسلر اظہر محمود، ڈڈلی سے کنزرویٹو پارٹی کے رہنماء راجہ غضنفر خان، مانچسٹر سے بیرسٹر شازیہ انجم، بری سے کونسلر خالد حسین، یڈرسفیلڈ سے ڈاکٹر غلام عباس، لیوٹن سے سید عابد بخاری نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت جیریمی ہنٹ ایم پی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے راجہ نجابت حسین کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا.

اپنا تبصرہ بھیجیں