لورالائی پولیس لائن پردہشتگردوں کاحملہ،اہلکارشہید، 2 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(سٹیٹ ویوز) پولیس لائن پردہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

لورالائی میں پولیس لائن پردہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار محرررب نوازشہید، دو زخمی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

حملے کے دوران دھماکے کی بھی آوازسنی گئی۔ پولیس اوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

پولیس نے پولیس لائن جانے والے راستے سیل کردئیے۔ پولیس لائن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے ساتھ جوانوں کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے اس کے علاوہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاربھی پہنچ گئے۔واضح رہے کہ آج پولیس لائن میں پولیس فورس کے بی ون کے امتحان ہونے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں