سید تاج علی نے حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کو خوش آئندقراردیدیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)نائب صدرپی وائی او یواے ای سید تاج علی نے کہا کہ نااہل وفاقی حکومت میں حکومت کرنے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے اور وہ لوگوں کے لئے کسی بھی قسم کی کوئی بہتری نہیں لاسکے ہیں۔ہر شخص اچھی طرح سے جانتا ہے کہ انہیں اقتدار میں لایا گیا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ نااہل حکومت سندھ کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے، وفاقی حکومت کو معلوم نہیں حکومت کس طرح سے کی جاتی ہے۔

ڈالر160جبکہ سونا 80ہزارکاہندسہ عبور کرچکا ہے اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کامنعقد ہونا عوام کے مفاد میں ہے ،تبدیلی حکومت کے 10ماہ میں عوام کوتباہی کے دہانے لاکھڑاکیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاق میں جلد پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوگی اور اس نااہل وفاقی حکومت سے عوام کو بچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں