اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ناکام حکومت کی بنیادیں ہلا دے گی،اشتیاق احمد

لندن(سٹیٹ ویوز) پاکستان پیپلزپارٹی کشمیر کمیٹی یورپ کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کشمیر کمیٹی یورپ اشتیاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ اے پی سی میں حکومت کو ہٹانے کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔ بجٹ اجلاس میں حکومتی ممبران اسمبلی کی ہنگامہ آرائی مضحکہ خیز ہے۔ وزیراعظم کی جارحانہ پالیسی جمہوریت کیلئے خطرہ ہے۔ ایوانوں اور میدانوں میں نااہل حکومت کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ناکام حکومت کی چولیں ہلا دے گی۔ حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا ہو چکا ہے۔ اپوزیشن کی آواز بند کر کے جمہوری نظام کو نہیں چلایا جا سکتا۔ اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ہر حربہ استعمال کرے گی۔ پی ٹی آئی کی حکومت سے ہر طبقہ بیزار ہے۔انشاء اللہ بہت جلد پی ٹی آئی کی حکومت کا بوریا بستر گول ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں