سائرنشاط بڑالوی نے وفاقی حکومت کے گھرجانے کی پیشن گوئی کردی

سعودی عرب(سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز)سائر نشاط بڑالوی سیکرٹری اطلاعات پی وائی اوسعودی عرب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے،حکومت کی گاڑی چلتی نظرنہیں آرہی اپوزیشن کی جانب سے تنقید کی جاتی ہے تو آگے سے جواب ملتا ہے کہ این آر او مانگ رہے ہیں وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ زیادہ عرصہ تک نہیں چل پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سب نے امیدیں لگالی تھیں ایک شخص جادوکی چھڑی چلائے گا، اس شخص کو آئی ایم ایف اور کسی کی ضرورت نہیں ہوگی، آتے ہی200ارب ڈالر لے آئے گا اور سب خود کفیل ہوجائیں گے۔لیکن 10ماہ میں تبدیلی حکومت کی کارکردگی کا پول کھل چکا ہے اور عوام بھی ان عناصر سے تنگ آچکے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ متحدہ اپوزیشن کا مولانا فضل الرحمن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہونا خوش آئند امر ہے انشاء اللہ اپوزیشن اتحاد حکومت کوچلتا کرے گا اور عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکال کر ریلیف فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں