سنجے دت کافیملی کے ہمراہ انوکھا سفر ،تصاویر وائرل

آگرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم نگری ان دنوں سبھی اداکاروں‌کو کچھ نیا کرنے کا بخار چڑھا ہوا ہے ایسے میں‌سنجو بابا بھی کسی سے پیچھے نہیں‌ویسے توبالی ووڈ سپر اسٹار سنجے دت نے فلمی دنیا میں واپسی کے بعد مصروف ہو گئے۔لیکن ان کی اہلیہ کو یہ بات بالکل نہیں‌بھاہ رہی.

سنجے دت ان دنوں فلم ’’بھومی‘‘ کی عکس بندی کے لیے آگرہ میں مصروف ہیں لیکن ان کی اہلیہ مانیتا دت شوہر سے دوری براداشت نہ کر سکیں اور اپنے دونوں بچوں کے ساتھ آگرہ اپنے شوہر سے ملنے پہنچ گئیں۔

آگرہ پہنچنے کے بعد سنجے دت نے اپنی فیملی کے ہمراہ گھومنے کا فیصلہ کیا اور کسی لگژری گاڑی کے بجائے ایک اسکوٹر پر انھیں آگرہ کی سیر کرانے لے گئے۔ اس موقع پر ان کی بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی ہے۔