مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان کی امین جماعت ہے ،راجہ رئیس نواز

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس سعودی عرب راجہ رئیس نواز نے مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کی پہچان ہے اورنظریہ الحاق پاکستان کی امین جماعت ہے آج بھی مسلم کانفرنس کا ہر کارکن رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس اور مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے نظریات اور افکار پر عمل پیرا ہے خطے میں غیر ریاستی جماعتوں نے تحریک آزادی کشمیر کو پامال کیا۔

انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کے نام پر ووٹ لینے والے عوامی عدالت میں ننگے ہو چکے ہیں مسلم کانفرنس ریاستی عوام کا سرمایہ افتخار ہے صدرجماعت سردار عتیق احمدخان کشمیریوں کے مسلمہ لیڈر ہیں ان کی شبانہ روز محنتوں اور کاوشوں سے آج تحریک آزادی کشمیر عروج پر ہے ۔

انہوں نے مزید کہا قائد کشمیر چودھری غلام عباس اور مجاہد اول نے اپنی سیاست کا محور ہی آزادی کشمیر اور الحاق پاکستان کو بنائے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہندوستان کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے آمادہ ہونا پڑے گا۔ مسئلہ کشمیر حل طلب رہے اور ایشیا میں امن ہو ایسا ہرگز ممکن نہیں۔

انہوں نے حال ہی میں حلف اٹھانے والے مسلم کانفرنس کے نومنتخب عہدیداران کے حوالے سے کہا کہ وہ مسلم کانفرنس کے نظریاتی اور مخلص لوگ ہیں ۔ان لوگوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں جماعت اور اپنے قائدین کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے ، مخلص لوگوں کا پارٹی کا عہدیدار بننا جماعت کیلئے سود مند ثابت ہو گا یہ تمام لوگ با صلاحیت ہیں ہم اُمید کرتے ہیں کہ یہ تمام لوگوں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جماعت کی مضبوطی اور سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان صدر جماعت مرزا محمد شفیق جرال کے ہاتھ مضبوط کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں