مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم واستبداد کےخلاف دنیا کی خاموشی افسوسناک،عبادت چوہدری

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماعبادت چوہدری نے کہا کہ ہر گزرتے دن کےساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، آبروریزی، تشدد، نہتے کشمیریوں پر بلاجواز فائرنگ اور قتل عام کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے

،ظلم واستبداد کیخلاف دنیا کی خاموشی باعث حیرت اورافسوسناک ہے، نہتے کشمیری سال ہا سال سے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں،روزانہ سینکڑوں خواتین کی بے حرمتی کی جاتی ہے مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی،لاکھوں کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

نہتے کشمیری سال ہا سال سے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے ستر سال قبل جب اقوام متحدہ معرض وجود میں آیا اور بنیادی انسانی حقوق کو اس کے چارٹر میں شامل کیا گیا اور اسی چارٹر کی رو سے تمام انسانوں کو زندہ رہنے کے بنیادی حقوق کی پاسداری کا وعدہ کیا گیا۔ و

اپنا تبصرہ بھیجیں