راجہ ریفازخان نے ایس ایس پی عرفان سلیم کے تبادلے کوکوٹلی کیساتھ زیادتی قراردیدیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)مسلم کانفرنس سعودی عرب کے مرکزی نائب صدر راجہ ریفاز خان نے کہاکہ ایس ایس پی عرفان سلیم کو کوٹلی سے تبدیل کرنا عوام کیساتھ زیادتی کے مترادف ہے ،عرفان سلیم کے تبادلہ سے ضلع کوٹلی ایک ایماندار آفیسر سے محروم ہوگیا ہے انہوں نے مختصر عرصہ میں جس تندہی،بہادری اور فرض شناسی سے کام کیا وہ قابل ستائش ہے اور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہ کہ ایس ایس پی عرفان سلیم کوٹلی کے مسائل کے حوالے سے غور وفکر سےکوشاں رہے او رہرمحاذ پرخود کو پیش پیش رکھا ،ملاوٹ مافیا،قبضہ گروپ،اور بالخصوص مختلف محکمہ جات کے کام چور افسران کو بھی آپ نے نکیل ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بطور ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی اور عرفان سلیم نے جس سمت کا تعین کیا وہ یاد رکھا جائے گا ان افسران کی فرض شناسی ہی ان کے تبادلے کی بڑی وجہ بنی،کوٹلی کے عوام کی مشکلات آج ایس ایس پی عرفان سلیم کے جانے سے مزید بڑھ گئی ہیں ہم ان کے بہتر مستقبل کیلئے دعا گو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں