راجہ رئیس نوا ز نے ایس ایس پی عرفان سلیم کے تبادلے کیخلاف آوازبلند کردی

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس سعودی عرب راجہ رئیس نواز نےایس ایس پی کوٹلی عرفان سلیم کے تبادلے کیخلاف آوازبلند کردی ،انہوں نے کہا کہ عرفان سلیم کا تبادلہ کوٹلی کے عوام کیساتھ زیادتی ہے ایس ایس پی عرفان سلیم کوٹلی کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں انکی ضلع کوٹلی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کے تبادلے کا فیصلہ فی الفور واپس ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لینڈ مافیا،ملاوٹ مافیا اور کام چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ہی ایس ایس پی عرفان سلیم کے تبادلے کی بنیادی وجہ بنا،انہوں نے مزید کہا کہ عرفان سلیم نے سیاسی چمچوں کو چور بازاری سے روکا اور میرٹ کا بول بالا کیا ،کوٹلی میں منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کیا گیا قانون اور ضابطہ پرعملدرآمد ہواان کے تبادلے سے کوٹلی ایک فرض شناس اور ایماندارآفیسرسے محروم ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ایس ایس پی عرفان سلیم عزت وعظمت کی نئی بلندیوں کو چھوئیں ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی کی رخصتی کے بعد ایس ایس پی عرفان سلیم کا تبادلہ کوٹلی کے عوام کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں