بیروزگارنوجوانوں کو ملازمت کا جھانسے دینے والا سرکاری ملازم گرفتار

کراچی(سٹیٹ ویوز) محکمہ اینٹی کرپشن کی کراچی میں بڑی کارروائی، بیروزگاروں کو سرکاری ملازمت کے جھانسے دینے والا گروہ پکڑا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن ضلع غربی منصور وسان کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران سرکاری ملازمت کے جعلی تقرر نامے دے کر بیروزگاروں سے رقم بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا..

گرفتار ملزم عبدالحمید محکمہ لیبر سندھ میں جونیئر کلرک تعینات ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم عبدالحمید نے سرکاری ملازمت کے جعلی تقررنامے جاری کر کے لاکھوں روپے بٹورے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق ملزم نے اب تک 40 سے زائد لوگوں کو جعلی تقرر نامے جاری کیے ہیں۔

مشیر قانون واینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کامیاب کارروائی پر اینٹی کرپشن عملے کوشاباش دی ہے اور کہا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن بدعنوانی کیخلاف بھرپور کارروائیاں کر رہا ہے، کرپشن کا خاتمہ ہمارا مشن ہے جس کے لیے محکمہ کے افسران اور عملہ دن رات کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں