raja shafiq ahmed

رانا ثناء اللہ کی گرفتاری ن لیگ کودیوارسے لگانے کی سازش ہے،راجہ شفیق احمد

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)چیئرمین اوورسیز میڈیا ایڈوائزر مسلم لیگ ن آزادکشمیر برطانیہ راجہ شفیق احمد نے راناثناء اللہ کی گرفتاری کوبلاجواز قراردیتے ہوئے بھرپور مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے کے لئے بدترین اوچھے ہتھکنڈے اختیار کئے جارہے ہیں۔قوم اس قابل مذمت اقدام اور تماشے کو دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مسلم لیگ (ن) کے حوصلے پست نہیں ہوں گےاللہ تعالی کے فضل وکرم سے حکومت کی چیرہ دستیوں سے ہمارے حوصلے بڑھیں گے، مزید جوش اور ولولہ آئے گا،رانا ثناءاللہ کو سزا دے کر جمہوریت کے راستے سے ہٹایا نہیں جاسکتا، عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت بڑی غلط فہمی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری اس سچائی کا ایک اور ثبوت ہےکہ ن لیگ سے صرف اور صرف سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے ہم عمران خان کی نام نہاد حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائیں نہیں تو مستقبل میں راست اقدا م کیلئے تیاررہیں،وہ دن دورنہیں جب عمران خان اوران کے حواری بھی اڈیالہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں