لاہور،موٹاپے کا شکارنورحسن نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے

لاہور(سٹیٹ ویوز)موٹاپے کا شکار نور حسن لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے،صادق آباد کے رہائشی نور حسن کا دس روز قبل آپریشن کیاگیاتھا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق،موٹاپےکاشکارنورحسن لاہورکے اسپتال میں انتقال کرگئے،نورحسن کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا۔

صادق آباد کے رہائشی نور حسن کا 10 روز قبل آپریشن کیاگیاتھا،نور حسن آپریشن کے بعد سے آئی سی یو میں داخل تھے۔اسپتال ذرائع کے مطابق، لاہورکے نجی اسپتال میں10روزقبل نورحسن کی سرجری ہوئی تھی،

سرجری کے بعد نورحسن کوفٹ قراردیا گیا تھا۔یاد رہے کہ نورحسن نےآرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی،آرمی چیف کی ہدایت پرنورحسن کوبذریعہ ہیلی کاپٹرلاہورلایاگیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں