چھپکلی نےخاتون کی جان لے لی

اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں تھانہ نون میں زہریلہ دوردھ پینے سے خاتون دم توڑ گئی- جبکہ اس کے خاوند کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کرا دیا گیا ہے۔۔۔تفضیلات کے مطابق زہریلا دودھ پینے سے صائمہ نامی خاتون دم توڑ گئی جبکہ اس کا خاوند صدام محمد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس جب موقع پر پہنچی تو دوران تفتیش دیکھا کہ دودھ کے برتن میں چھپکلی مری ہوئی پڑی تھی -جس سے لگ رہا تھا کہ دودھ کے برتن میں چھپکلی گرنے سے دودھ زہریلا ہوا جسے دونوں میاں بیوی نے لاعلمی میں ہی پی لیا ۔۔۔ متاثرہ جوڑے کی ایک ماہ قبل خاندان کی باہمی رضا مندی سے شادی ہوئی تھی-

اس موقع پر ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو تحریری درخواست میں اپنا موقف پیش کیا کہ اُن کی کسی سے دُشمنی نہیں اور نہ ہی کسی پر شک ہے- لہذا اُن کی بیٹی کی لاش اُن کے حوالے کی جائے جس کے بعد مجسٹریٹ نے لاش بغیر پوسٹ مارٹم کے ورثا کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں