نامور اداکارہ ذہین طاہرہ 79 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ 79 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔

اداکارہ طویل عرصے سے مختلف بیماریوں کا شکار تھیں، جبکہ گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ذہین طاہرہ کا انتقال صبح چار بجے کراچی کے نجی ہسپتال میں ہوا۔ذہین طاہرہ کے پوتے دانیل شہزاد خان نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے سب کے ساتھ یہ خبر شیئر کی۔

یاد رہے کہ ٹی وی کی سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ پیشے سے پروڈیوسر اور ہدایت کار بھی تھیں۔وہ پی ٹی وی کے سب سے مقبول ڈرامے ‘خدا کی بستی’ میں بھی کام کرچکی ہیں۔

60 کی دہائی میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ذہین طاہرہ نے خالہ خیرن، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ، سمیت لاتعداد ڈراموں میں کام کیا۔2013 میں اداکارہ کو پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنی خدمات کے لیے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں