چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویرالیاس کا راولاکوٹ سی ایم ایچ کے لیے 3.5 ملین عطیہ دینے کا اعلان

راولاکوٹ (سٹاف رپورٹر،سٹیٹ‌ویوز)چیئرمین پنجاب بورڈ اف انویسمنٹ‌ سردار تنویر الیاس خان کا سی ایم ایچ راولاکوٹ‌کا دورہ-اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان کا ہسپتال کے کے لیے 3.5 ملین بطور عطیہ دینے کا اعلان -ڈاکٹر قوم کا سرمایہ ہیں‌ان کو سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے -راولاکوٹ‌ میں‌صحت کے شعبے سی ایم ایچ کا کردار اور اس کی اہمیت سے اچھی طرح‌واقف ہوں‌-ایک ملین سے بھی زیادہ آبادی والے اس علاقے میں سی ایم ایچ صحت جسیی سہولیات فراہم کرنے مین‌پیش پیش ہے –ہماری فوج ہمارا فخر ہے اور سی ایم ایچ میں‌آرمی کی خدمات اپنی مثال آپ ہیں-

ان خیالات کا اظہار چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ‌ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان نے راولاکوٹ سی ایم ایچ کے دورے کے موقع پر کیا-اس موقع پر کمانڈنٹ نے چیئرمین پنجاب بورڈ اف انویسٹمنٹ‌اینڈ ٹریڈ کا بھرپوراستقبال کیااور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا-سردار تنویر الیاس خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ ایل او سی سے اکثر ہمارے بہادر فوجی زخمی ہو کر آتے ہیں‌ان کو میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے میں‌سی ایم ایچ پیش پیش ہوتا ہے –

اتنی بڑی آبادی میں‌میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنا قابل تحسین عمل ہے -اس وقت ہمارے ملک کو قابل ڈاکٹروں‌کی اشد ضرورت ہے اور اس کے لیے ہمارے نوجوانوں‌کو بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے -آج ہمیں‌اس بات کی بے حد خوشی ہوئی ہے کہ ڈاکٹروں‌کی سہولت کے لیے ہاسٹل قائم کیا جارہا ہے -اس مقصد کے لیے انھوں نے ہاسپٹل کے قیام کے لیے 3.5 ملین عطیہ دینے کا اعلان کیا-انھوں‌نے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے میں‌ہر وقت تیار رہتا ہوں‌-

کمانڈنٹ نے چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان کو ہسپتال کا دورہ کروایا-چیئر مین نے ڈائیلاسز یونٹ‌کا خصوصی طور پر دورہ کیا اور مریضوں‌کی تیمارداری بھی کی -سردار تنویر الیاس خان نے کمانمڈنٹ اور ان کی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتا ہوں‌ کہ ہمارے ڈاکٹرز محنت اور محبت سے کا م کریں‌گے-

رولز کی پاپندی اور ڈاکٹرز صاحبان سے تعاون کرنا عوام کی ذمہ داری ہے -انھوں‌نے کہا کہ سی ایم ایچ میں‌ہسپتال کے لیے ویسٹ‌منیجمنٹ‌کا بہت اچھا نظام موجود ہے -مجھئ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سی ایم ایچ بین الالقوامی معیار کے مطابق اتنی بڑی آبادی کوسہولیات فراہم کر رہا ہے -کمانڈنٹ‌اور سی ایم ایچ کے ڈاکٹر قابل؛تحسین ہیںکہ وہ اپنی ذمہ داریوں‌کو احسن طریقے سے نبھارہے ہیں‌-

بریگیڈیئر لیاقت نے مجھے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ہر مریض آرمی سے ہو یا سویلینہو دونوں‌طرھ کے مریضوں‌کا ایک جیسا علاج کیا جاتا ہے -اس کے علاوہ ہسپتال میں‌داخل ہونے والے مریضوں کا علاج مفت کیا جاتا ہے -انھوں نے کہا کہ سی ایم ایچ کا کیفے ٹیریا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہمارے دوسرے ہسپتالوں‌کو بھی سی ایم ایچ طرز پر کام کرنا چاہیے -ہسپتال میں مضر صحت چیزوں‌کو بالکل بند کر دینا چاہیے-

سردارتنویر الیاس نے کہا کہ بریگیڈیئر صاھب کی نگرانی میں کام کرنے والے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف و دیگر عملہ کی کاوشوں کو نظر انداز نہیں‌کیا جا سکتا–چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ‌اینڈ ٹریڈ نے کہا بیرون ممالک سے ملکر پاکستان میں‌میڈیکل کے شعبہ میں‌جدید اصلاحات کو متعارف کروایا جا رہاہے -اب ہمارے ڈاکٹرز کو باہر جانے کی ضرورت نہیں‌پڑے گی -آخر میں‌کمانڈنٹ نے چیئر مین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور ان کی طرف سے دی جانے والی ڈونیشن کا بھی شکریہ ادا کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں