اداکار یاسر حسین اور اقراء عزیزکو منگنی کے اعلان کے انداز پر منفی ردعمل کا سامنا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اداکار یاسر حسین اور اقراء عزیز کو لکس سٹائل ایوارڈ 2019 ء کی تقریب کے دوران منگنی کے اعلان کے انداز پر منفی ردعمل کا سامنا ہے۔پاکستانی ویب سائٹ کے مطابق اداکار یاسر حسین نے لکس سٹائل ایوارڈ 2019 ء شو کے دروان اداکارہ اقراء سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کو شادی کی پیشکش کی اور اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے سٹیج پر سب کے سامنے انگوٹھی بھی پہنائی۔

دونون کی اس دوران بنائی گئی وڈیو سوشل میدیا پر وائرل ہوئی جس پر انہیں منفی ردعمل کا سامنا ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ یہ انداز ہماری ثقافت کے منافی ہے۔ یاد رہے یاسر حسین نے نجی ٹی وی پر اقراء عزیزکو صرف اپنی بہترین دوست قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں