پولیس کی بڑی کاروائی، 300 لیٹر شراب برآمد

حویلی( سٹیٹ‌ویوز) پولیس کی بڑی کاروائی، 300 لیٹر شراب برآمد.کہوٹہ پولیس نے منشیات فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا-گرفتار ملزمان سے تین سو لیٹر کے قریب دیسی شراب(کپی) برآمد کر لی گئی.

تفصیلات کے مطابق ایس پی حویلی کہوٹہ مرزا شوکت حیات کا جرائم پیشہ عناصر و منشیات کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کے جاری احکامات پر حویلی کہوٹہ پولیس کامیابی سے انسدادی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او بابر رفیق  ہمراہ پولیس چوکی انچارج ممتاز آباد سردار ادریس اور پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروخت کرنے والے دو ملزمان مقصود چوہدری (کمانڈر) ساکنہ گگڈار اوردانش راٹھور ساکنہ پلنگی پدرکو گگڈار بازار سے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 300 لیٹر دیسی ساختہ شراب (کپی) برآمد کر لی.

گرفتار کیےگئے ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا. تفتیش جاری ہے۔ملزمان سے دوران تفتیش مزید چشم کشا انکشافات ہو سکتے ہیں.ملزم عرصہ دراز سے اس مکرہ دھندے میں ملوث تھے اور نوجوان نسل کا مستقبل داو پر لگا رہے تھے –

ملزمان کی کافی عرصہ سے نگرانی کی جارہی تھی آج بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی.عوام علاقہ حویلی نے منشیات فروشوں کی گرفتاری کو نیک شگون قرار دیا ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے نوجوان نسل کا مستقبل برباد کرنے والے دشمنوں کو نشان عبرت بنایا جاٸے.عوام کی طرف سے پولیس اہلکاروں کو محکمہ پولیس سے انعامات کا مطالبہ سامنے آیا ہے.

ایس پی حویلی مرزا شوکت حیات کا کہناہے کہ حویلی پولیس ہر قسم کے جرائم کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے. انشاءاللہ جلد ہی حویلی کو جرائم خاص کر منشیات سے پاک کر دیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں