خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بادلوں کا راج رہےگا،محکمہ موسمیات

پشاور(سٹیٹ ویوز)خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کی پیشگوئی کردی گئی۔خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں آج بادلوں کا راج رہے گا .

پشاور سمیت، ہری پور اور بالائی علاقوں میں بادل اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم قدر بہتر ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوہاٹ اور بنوں ڈویژن سمیت خیبرپختونخوا کے کئی مقامات پر ہلکی بارش کی امید ہے۔

پشاور کا گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 جبکہ کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں