پیرعلی رضا بخاری کی ایک اور کامیابی،سیاحتی مقام لنک روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

حویلی (سٹیٹ ویوز) ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشیں درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے علاقہ میں سیاحت کے فروغ کے کئے سیاحتی مقام سکیاں تا نیل فری لاکھوں روپے مالیت کے لنک روڈ منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا…

اس موقع پر پیر اسلم شاہ، پیر سعید احمد بخاری ، پیر سید شبیر احمد بخاری ، کارکنان مسلم لیگ ن و صحافی حضرات بھی موجود تھے اس موقع پر پیر علی رضا بخاری نے حکام کو سڑک کا منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس منصوبہ کی تکمیل سے ہزاروں سیاحوں کو اور اہل علاقہ کو سفری سہولت میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال نیل فری اور اس کے مضافاتی علاقوں میں سیاحوں کی بھر پور آمد رہی تاہم روڈ نہ ہونے کے سبب سیاحوں کوسخت مشکلات کا سامنا رہا۔

منصوبہ کے آغاز پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی قبل ازیں حسن آباد ، سکیاں پہچنے پر پیر علی رضا بخاری کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔

پیر علی رضا بخاری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ازادکشمیر سیاحت کے فروغ کے لئے غیر معمولی دلچسپی لے رہی ہے وزیر سیاحت مشتاق منہاس کا متحرک کردار لائق تحسین ہے

مجھے اعزاز حاصل ہے کہ میں نے گزشتہ سال مئی میں قرارداد پیش کی تھی جس کے نتیجہ میں غیر ملکی سیاحوں کو بغیر این او سی آزاد کشمیر آنے کی اجازت ملی۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی نئی ویزا پالیسی آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے مددگار ثابت ہورہی ہے

انہوں نے کہاکہ نے کہا ہے ریاست میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں حکومت آزاد کشمیر سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دے رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں