دوسراسیمی فائنل،آسٹریلیا کاانگلینڈکیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

برمنگھم(نیوزڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں آج آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلوی کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور امید ظاہر کی آج کا میچ دلچسپ ہوگا۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جس کا آغاز کچھ دیر میں ہوگا۔

ورلڈکپ میں آسٹریلیا کو صرف 2 مرتبہ شکست کا سامنا رہا ہے جب کہ انگلش ٹیم کو 3 میچوں میں شکست ہوچکی ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں آٹھویں مرتبہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے اور اب تک 5 مرتبہ ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

انگلش ٹیم چار مرتبہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے لیکن 1992 کے طویل عرصے کے بعد انگلینڈ ٹیم اب سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

دونوں ٹیمیں 1975 میں ہونے والے پہلے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرچکی ہیں جس میں آسٹریلیا نے انگلش ٹیم کو بدترین شکست دی تھی لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے فائنل میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے گزشتہ روز مانچسٹر میں پہلا سیمی فائنل کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شرمناک شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی، آج کی فاتح ٹیم 14 جولائی اتوار کو نیوزی لینڈ سے فائنل میچ کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں