کوہستان ، جیپ دریائے سندھ میں گر گئی، 12 افراد جاں بحق

مانسہرہ(سٹیٹ ویوز) ضلع اپر کوہستان میں خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں مانسہرہ کے قریب کمیلا کے مقام پر جیپ دریائے سندھ میں جاگری،حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 12افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،جیپ سیو سے داسوجارہی تھی،جیپ میں مریض کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ جیپ موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر دریا میں جا گری۔

ڈپٹی کمشنر کوہستان کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔پولیس کے مطابق حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی بھی ہوئے، حادثے کا شکار ہونے والے افراد مریض کو اسپتال لے جارہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر کوہستان کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر لاشیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر داسو ریسیکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں تاہم راستہ کٹھن ہونے کے پیش نظر امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز براہمہ انٓٹرچینج کے قریب سوات سے لاہور جانے والی بس الٹنے کے باعث 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، حادثے میں 34 مسافر زخمی ہوئے تھے،

پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 23 جون کو بھی کوہستان میں غدر سے پلس جانے والی مسافر جیپ شلکن آباد کے قریب بے قابو ہوکر دریائے سندھ میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں