لیاری میں رینجرزکی کارروائی،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

کراچی(سٹیٹ ویوز) لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ کراچی میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرزنے انٹیلیجنس معلومات کی بنا پرکارروائی کی

جس کے نتیجے میں بھاری ہتھیاروں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحہ لیاری گینگ وارکے کارندوں کی جانب سے دہشتگردی کے لیئے چھپایا گیا تھا..

برآمد اسلحہ میں 25 رافل گرنیڈ ( ایوان بم)، مختلف ہتھیاروں کی 6 ہزارسے زائد گولیاں، 2 لائٹ مشین گن، 2 سب مشین گن، ایک رپیٹر، مختلف اقسام کے 3 پستول شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں