سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالرز کی سطح سے بڑھ گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف کی جانب سے قرضے کی پہلی قسط کی وصولی کے بعد سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر8ارب ڈالرز کی سطح سے بڑھ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 9جولائی کو آئی ایم ایف سے 99کروڑ14لاکھ ڈالر وصولی کے بعد سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 3کروڑ55لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7ارب17کروڑ57لاکھ ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔آئی ایم ایف سے قسط کی پہلی وصولی کے بعد ملک کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر15ارب21کرو ڑ ڈالرز سے زائد ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں