ٹرین حادثے کی تحقیقات کر ر ہے ہیں،ضمیر پر بوجھ ہوا تو استعفیٰ بلاول کو دونگا:شیخ رشید

لاہور(سٹیٹ ویوز)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ٹرین حادثے کی تحقیقات کر ر ہے ہیں ، ضمیر پر کبھی بوجھ ہوا تو استعفیٰ بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ میں دوں گا ،

انہوں نے کہا عدالتی تحقیقات کی ضرورت نہیں ، ہمارا اپنا نظام زبر دست ہے ،تین سے چار روز تک حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی جائیگی

مجموعی طور پر 2800پھاٹک ہیں جن میں سے 1500 پر کوئی ملازم نہیں ،نئے نظام میں پھاٹک اور13ہزار پل ختم ہوجائیں گے ۔

ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی مجھ سے کوئی ناراضی نہیں،میری خواہش ہے عمران خان کامیاب ہوں،ٹرین غریب کی سواری ہے ،7کروڑلوگ اس پر سفرکرتے ہیں،پھاٹک پارکرنے کے دوران بھی لوگ احتیاط نہیں کرتے

،میرے دور میں ریلوے میں 3 حادثے ہوئے ، صادق آباد میں پہلا بڑا حادثہ ہوا ،دعا ہے ایم ایل ون شروع ہو، ریلوے کا سٹرکچر بڑ ھ گیا

دو سال میں ریلوے کوٹھیک کرنے کی بات کی ہے ، چین اورروس سے تعاون کی بات چل رہی ہے ،جوکمارہے ہیں وہ ریلوے پر ہی لگا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں