نوشہرہ ، پولیس کا پہاڑوں میں آپریشن، 2 پولیس اہلکارشہید،2 دہشتگرد ہلاک

پشاور(سٹیٹ ویوز) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ 2 ملزمان بھی مارے گئے۔

پولیس نے نظام پور کےعلاقے مروبہ، گاڑو اور قمرمیلا میں اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ مقابلے میں دو انتہائی مطلوب اشتہاری مارے گئے۔ حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوئے جن میں ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے مزید قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔ ڈی پی او کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت مطہر شاہ اور امجد کے نام سے ہوئی جو پولیس کو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ نظام پورکی پہاڑیوں میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ڈی پی او منصور کے مطابق ہلاک ملزمان کے پی اوردیگراضلاع کی پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، ملزمان پر دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات بھی درج تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے درالحکومت پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں