برطانوی کمپنی ابراج گروپ سکینڈل ،عمران خان کی حکومت کو لے ڈوبے گا،فیصل محمد

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)عالمی مصالحت کار فیصل محمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کو گھیرنے کی تیاریاں کرلیں۔ عمران خان کےخلاف کئی محاذ کھل گئے ۔

عالمی اسٹیبلشمنٹ بھی میدان میں آگئی۔ وزیراعظم کے گرد بھیجے گئے مشیروں نے نہ صرف احتساب کے عمل کو متاثر کیا بلکہ احتساب کے عمل کو انتقامی کارروائی کی شکل دی جو کہ عمران خان کےلئے بڑا خطرناک ثابت ہوگا۔

فیصل محمد نے پاکستانی سنیئر صحافی عقیل احمد ترین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نیب سمیت کئی اداروں میں عالمی طاقتوں کی خوشنودی کرنیوالی شخصیات موجود ہیں جنہوں نے احتساب کو انتہائی سست روی سے چلایا تاکہ عالمی طاقتیں اپنے سیاسی مہروں کا دفاع کرسکیں۔

انہوں اس حوالے سے آصف زرداری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ذرداری کو صرف عذیر بلوچ کے اعترافی بیان پر ہی سزاد ی جاسکتی تھی جس میں پورے ثبوت موجود ہیں ریاست کےخلاف سازش کی لیکن ان پر کرپشن کا کیس بنایا گیا تاکہ ان کو بچایا جاسکے ۔

فیصل محمد جو بین القوامی میں عالمی مصالحت کار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں نے انکشاف کیا کہ زرداری نے برطانیہ میں ابراج گروپ کے معاملات کو متحرک کیا اوردوسری جانب امریکہ میںلابنگ فرموں کے ذریعے سے سیتا وائٹ کیس کو بھی متحرک کروایا ۔

فیصل محمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خفیہ ویڈیوز سے لیکر برطانیہ میں ابراج گروپ کا معاملہ پاکستان میں پورے احتساب کے عمل کو ریورس گیئر لگا سکتا ہے جس کے نتیجے میں بدعنوان سیاستدان بری ہوجائیں گے اور اسٹیبلشمنٹ پر ہی سارا الزام آنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں