ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خود کش دھماکہ، 5 افراد ہلاک

ننگرہار(سٹیٹ ویوز) افغان صوبے ننگرہار میں دھماکا سے 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے جب کہ ہلاکتوں میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

صوبائی گورنر عطااللہ خوگیانی کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب شادی کی تقریب میں لوگ کی آمد شروع ہوگئی تھی ..

اس دوران ایک بچے نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں