سردار محمد سعید انقلابی شہید کی چوتھی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس 18 جولائی کو راولپنڈی پریس کلب میں‌منعقد ہو گا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)سابق ممبر ضلع کونسل اور ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت سردار محمد سعید انقلابی شہید کی چوتھی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا کا انعقاد مورخہ 18 جولائی بروز جمعرات شام پانچ بجے راولپنڈی پریس کلب میں منعقد ہو گا۔

جسکی صدارت سابق وزیر اعظم آزاکشمی اور قائد مسلم کانفرنس سردارعتیق احمد خان کریں گے۔جبکہ وفاقی وزیر برائے ریلوے اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید مہمان خصوصی ہوں گے –

اس کے علاوہ تعزیتی ریفرنس سے سپیکر آزادجموں و کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر۔۔حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین سید یوسف نسیم صوبائی وزیر پنجاب راجہ راشد حفیظ سابق ایم این اے حاجی پرویز سابق تحصیل ناظم راجہ حامد نواز اور دیگر قائدین تعزیتی ریفرنس سے خطاب کریں گے۔

یاد رہے سردار محمد سعید انقلابی شہیدآج سے چار سال قبل راولپنڈی سے سردار محمد عبدالقیوم خان کے جنازے کے ساتھ ہی غازی آباد گئے اور واپسی پر نوسیری کے مقام پر ٹریفک حادثے میں‌داعی اجل کو لبیک کہ گئے تھے- شہید کا تعلق دھیرکوٹ کے نواحی گاؤں سیسر سے تھا اور ان کا شمار سردار محمد عبدالقیوم خان کے قریبی اور بے لوث ساتھوں میں‌ہوتا تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں