ملک بھر میں طوفانی بارشیں،ہزارہ ڈویژن اورآزادکشمیر میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)محکمہ موسمیات کے پیشنگوئی کے مطابق درمیانی شدت کی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔

تاہم جمعہ کی شام سے ان مون سون ہوائوں میں مزیدشدت آنے ،کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔اتوار (شام /رات) سے جمعرات کے دوران ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

تیز بارشوں کی وجہ سے ہزارہ، راولپنڈی، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور ہزارہ ڈویژن ور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔ اس دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں