کوئٹہ میں شہید کسٹم افسر کی فیملی کیلیے ایک کروڑ عطیے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف بی آرنے اسمگلرز کیخلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے کسٹمز افسر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے یاد گاری چوک پارک اور ایک کروڑ روپے کے عطیات کا اعلان کردیا۔

پاکستان کسٹمز سروس نے ڈاکٹر عبدالقدوس کوخراج عقیدت کیلیے جائے وقوعہ کا نام ڈاکٹر عبدالقدوس شہید چیک پوسٹ رکھنے اوریادگار اور پارک بنانے کا فیصلہ کیاہے۔

ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی اسمگلنگ ماڈل کسٹم کلکٹوریٹ کوئٹہ 6دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں