راجہ شفیق کا وادی نیلم میں سیلابی ریلے سے ہونیوالی تباہی پراظہارافسوس

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)چیئرمین مسلم لیگ ن اوورسیز و میڈیا ایڈوائزر راجہ شفیق احمد خان نے مظفر آباد میں وادی نیلم کے مقام لیسوا میں سیلابی ریلے کے باعث جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

انہوںنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیںاورغم کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ لاپتہ افراد کی جلد بازیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

راجہ شفیق احمد نے اس موقع پر حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیرسے اپیل کی ہے کہ متاثرہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور امدادی کارروائیوں کو مزید موثربنایا جائےانہوں نےکہا کہ کشمیرمیں جب بھی کوئی مشکل کی گھڑی آئی ہے تو کشمیری عوام نے ڈٹ کر اس کا مقابلہ کیا ہے انشاء اللہ اس مشکل کی گھڑی میں بھی پوری کشمیری قوم اپنے متاثرہ بہن ،بھائیوں کیساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں