راجہ اقبال اورراجہ شفیق کی ملاقات،حلقہ 4چڑہوئی کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)چڑھوئی سے ن لیگ کے سابق امیدوار اسمبلی راجہ اقبال کی برطانیہ میں ن لیگ اوورسیز کے چیئرمین اور میڈیا ایڈوائزر راجہ شفیق احمد خان کی رہائش گاہ آمد اور راجہ شفیق سے ملاقات۔ راجہ اقبال نے کچھ وقت وہاں مقیم راجہ شفیق کی والدہ محترمہ اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ گزارا اور ان کی خیریت دریافت کی ۔

اس موقع پر دونوں لیگی رہنماؤں کے درمیان نہایت خوشگوار ماحول میں برطانیہ کی زندگی، یہاں کے موسم اور ماحول اور خاندانی امور سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی اور یہ بھی طے پایا کہ آئندہ ملاقات میں چڑھوئی کی سیاست، لیگی کارکنان میں پائی جانے والی شکایات، وقتاً فوقتاً راجہ شفیق کی طرف سے اٹھائے جانے والے سوالات وتحفظات اور آئندہ کے لائحہ عمل و طریقہء کار سے متعلق انشاءاللہ تفصیلی تبادلۂ خیال ہوگا اور حلقہ چڑھوئی میں حقیقی سیاسی تبدیلی اور عوامی خواہشات کی تکمیل کے لیے متفقہ حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

دریں اثناء راجہ شفیق نے لیگی رہنما اور سابق امیدوار اسمبلی کی گھر تشریف آوری کا خیر مقدم کیا اور توقع کا اظہار کیاکہ باہمی گفت و شنید اور مثبت سوچ وفکر اور رویوں کے ساتھ تمام معاملات کو احسن انداز میں حل کر لیا جائے گا اور شکایات اور تحفظات کے خاتمے اور حلقے میں حقیقی سیاسی تبدیلی کیلئے فیصلہ کن کردار ادا کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں