سردارطاہرشبیرنےعہدیداروں کو مبارکباد دیتےہوئےپارٹی پالیسی بھی دہرا دی

سعودی عرب(سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز)پاکستان پیپلز پارٹی کےنوجوان کی تنظیم پی وائی او کے سعودی عرب میں نائب صدر سردار طاہر شبیر خان نے جبیل شہرمیں تنظیم کے تمام عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وطن سے دور ہونے کے باوجود سیاسی نظریات کی بنیاد پر پیپلز پارٹی سے وابستہ کارکنان اور عہدیدارن درحقیقت ملک کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کے وژن کے مطابق پاکستان کو پھیلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت جو جبر کررہی ہے وہ اس جبر کے مقابلے میں عشرعشیر بھی نہیں جو آمروں نے روا رکھا تھا لیکن پیپلز پارٹی کی قیادت اس وقت بھی ڈٹی رہی اور اب بھی ڈٹی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں