جج ارشد ملک کی ویڈیو اصل قرار، فرانزک رپورٹ میں تصدیق

لاہور(سٹیٹ ویوز) جج ارشد ملک کے مبینہ ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پنجاب سائنس فارنزک لیبارٹری نے جج کی متنازع ویڈیو کو اصلی قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جج متنازع وڈیو اسکینڈل سے متعلق پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ ایف آئی اے کو موصول ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ میں ویڈیو کو اصل قرار دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فارنزک میں تصاویر اور آواز کا تعین بھی کرلیا گیا ہے، جبکہ ایف آئی اے نے بھی فارنزک رپورٹ کو بھی تفتیش کا حصہ بنادیا ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ملزم میاں طارق سے برآمد یو ایس بی فارنزک کیلئے بھجوائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں