بشارت شہید روڈ وچھپڑیاں گھوڑی کیر روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف احتجاجی دھرنے کے حوالے سے دوبئی میں آل پارٹیز کانفرنس

دبئی(سٹیٹ ویوز)29 جولائی کو بشارت شہید روڈ وچھپڑیاں گھوڑی کیر روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف احتجاجی دھرنے کے حوالے سے دوبئی میں آل پارٹیز کانفرنس کا انقعاد کیا گیا. جس کی میزبانی جماعت اسلامی غربی باغ کے مرکزی رہنما راجہ عاشق نے کی۔ کانفرنس میں حلقہ غربی باغ کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ حلقہ غربی باغ آزاد کشمیر کا پسماندہ ترین حلقہ ہے اور جن لوگوں نے بھی اس کا استحصال کیا ہے-

لوگ بخوبی جانتے ہیں اس لیے ایک دوسرے کو مورود الزام ٹھہرانے کی بجائے ہمیں مل جل کر حلقے کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔29 جولائی کو دھرنا میں تمام لوگوں کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر شرکت کرنی چاہئے تاکہ بشارت شہید روڑ اور چھپڑیاں کھوڑی کیر روڑ جو کہ کم و پیش ایک لاکھ کی آبادی کو مستفید کرتی ہیں اور بنیادی ضرورت بھی ہےحلقہ کی تمام مقامی سیاسی قیادت،کاروباری افراد اور سول سوسائٹی کے نمائندوں اور صحافیوں سے گذارش ہے کہ اس احتجاج کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے لوگوں نے کافی امیدیں وابستہ کی ہوئی تھی اور انھوں نے وعدوں کے باوجود اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا۔اوورسیز کمیونٹی حلقہ غربی باغ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گیاور ہر قسم کی قربانی اور تعاون کے لئے بھی تیار ہیں ۔اپنے حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ آل پارٹیز کانفرنس سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما راجہ محمد عاشق خان ،پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری گلف راجہ راشد علی، پاکستان پیپلزپارٹی سے راجہ شہزاد پاکستان مسلم لیگ ن رہنما راجہ محمود اور مسلم کانفرنس سے راجہ شجاعت صابر ، راجہ ندیم حنیف ، راجہ طارق اور صحافی برادری سے راجہ اسد خالد، مدثر ارشاد ، ناصر افتخار نے خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں