raja shafiq ahmed

راجہ شفیق نے چڑہوئی میں یونین کونسلزکیساتھ نارواسلوک پرآوازبلندکردی

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)چیئرمین مسلم لیگ ن اوورسیز و میڈیا ایڈوائزر راجہ شفیق احمد خان نےچڑہوئی میں ترقیاتی کاموں کی غیرمنصفانہ تقسیم پرآوازبلند کردی انہوں نے کہا کہ یونین کونسل تھروچی اور پنجن چڑھوئی ایک مرتبہ پھر بازی لے گئیں اور باقی یونین کونسلوں میں پھر ماضی کی روایت برقرار رہی وہی یتیمی اور سوتیلے پن کی کیفیت طاری ہے-

ان کا مزید کہنا تھا کہ گھر کی چاردیواری اور باڑ کی حدود میں ہی نوازشات کی بارش جاری اور باقی یونین کونسلوں میں وہی خشک سالی اور سوکھا پن دیکھنے میں آرہا ہے ۔لیڈر کی وسعت کا اندازہ اس سے لگتا ہے کہ اس کی حدود کتنی وسیع ہے ایک باڑ یاپھر چند کلو میٹر کی حد تک تونہیں۔اب اندازہ ہو رہا ہے لیڈر شپ چند فرلانگ سے اپنی باڑی اور اور دیوار کی طرف سمٹتی جا رہی ہے خدارا ہوش کے ناخن لیں اور اپنے کام اور سوچ کو وسیع پیمانے تک پھیلائیں اور بار بار باقی یونین کونسلوں کو آزمائش میں نہ ڈالیں کیونکہ حد سے زیادہ مایوسی بغاوت کی سیڑھی بن جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں