کراچی سے خفیہ ادارے کا نقلی افسر اور خاتون گرفتار

کراچی(سٹیٹ ویوز) درخشاں پولیس نے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہرکرنے والے ملزم کو خاتون سمیت گرفتارکرلیا۔

درخشاں پولیس نے ڈیفنس فیز6 مصری شاہ کے قریب چیکنگ کے دوران سفید رنگ کی لینڈ کروزر میں سوار خود کو حساس ادارے کا اعلیٰ افسر ظاہرکرنے والے شخص کو خاتون سمیت گرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا۔

ایس ایچ او درخشاں شاہ جہاں لاشاری نے گرفتار ملزمان کی شناخت فرحان اختراورخاتون کی شناخت صابرہ بانو عرف سمیرا کے نام سے کی ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم ،موبائل فونز، ٹیبلٹ، پاسپورٹ، اسٹیمپ پیپرز، لینڈ کروزر گاڑی برآمد کی گئی ہے۔

گرفتارملزمان کا تعلق کسی دہشت گرد تنظیم سے معلوم ہوتا ہے ملزمان دہشت گردی کی واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے انھوں بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں