بیرسٹر سلطان محمود کا گلف پہنچنے پر راجہ راشد علی کی قیادت میں وفد کا فیقدالمثال استقبال

دبئی(سٹیٹ ویوز)ابوظہبی پہنچے پر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوھدری کا پرتباک استقبال،پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد ایرپورٹ پر استقبال کے لیے موجود تھی جس میں راجہ راشد علی سابق جنرل سیکریٹری گلف، چوھدری محمد علی، چوہدری اخلاق، سردار ظفر اقبال عباسی، سردار عمران، اعجاز ماگرے ، سردار اورنگزیب، عاصم برق ، چوھدری نذیر ،عامر یعقوب اور دیگر نے ابوظہبی ائیرپورٹ پہنچنے پر بیرسٹر سلطان محمود چوھدری کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود گزشتہ روز دورہ امریکہ کے بعد ابو ظبہئ ائیرپورٹ پہنچے تو یو اے ای میں موجود پی ٹی آئ کے کارکنان نے ان والہانہ استقبال کیا

ابوظہبی ائیرپورٹ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی برسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ بہت کامیاب رہا ہے اور اسی دورہ میں امریکہ نے کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کو ثالثی کی پیشکش کی کشمیر کاز کو اس پیشکش کے بعد عالمی میڈیا میں جگہ ملی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو دوبارہ صدر نامزد ہونے پر کارکنوں نے مبارک دی اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا

کارکنوں کا کہنا تھا خان کا ویژن آزاد کشمیر میں پھیلانے میں اہم کردار ادا کریں گئے بیرسٹر سلطان محمود ایک دن ابوظہبی میں رہنے کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے برسٹر سلطان محمود نے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں