خاتون اول بشریٰ بی بی خان صاحب کو تحفے میں کیا دیتی ہیں؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی اورسیز پاکستانی سید زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی ڈریس ڈیزائنر خاتون اول خود ہیں،خاتون اول ہی ان کے کپڑے خریدتی ،سلائی کرواتی اور میچنگ کرتی ہیں،زیادہ ترکپڑے خان صاحب کو تحفے میں مل جاتے، ان کے ساتھ ہمیں بھی ایک آدھ سوٹ مل جاتا ، کہ یہ تین خان صاحب کو پہنچا دینا اور یہ ایک آپ کیلئے ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان سادہ سوٹ اور ٹائی کوٹ پہنتے ہیں۔

شلوارقمیض اور واسکٹ ہمارا عام لباس ہے۔شیروانی ہر آدمی نہیں پہنتا، اور شیروانی ہر عام آدمی کام پر پہن کرنہیں جاتا،خان صاحب ایک عام آدمی کے نمائندے ہیں، اس لیے وہ شلوارقمیض اور واسکٹ پہنتے ہیں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ خان صاحب کے کپڑے خاتون اول بشریٰ بی بی خود جاکر خریدتی ہیں، وہ خود ہی کسی بھی عام درزی کو کپڑے دے دیتی ہیں۔کچھ ایک درزی کو کپڑے دے دیے، دو تین سوٹ دوسرے درزی کو دے دیے-

اگر واسکٹ پرانی موجود نہیں ہے تو نئی لے کرکپڑوں کو میچنگ کردیتی ہیں۔اگر عمران خان تین روزہ دورے پر بیرون ملک جارہے ہیں تو تین دن کے کپڑے واسکٹ کے ساتھ میچنگ کرکے پیکنگ کردیتی ہیں۔ مطلب وزیراعظم عمران خان کی ڈریس ڈیزائنر خاتون اول خود ہیں۔زلفی بخاری نے کہا کہ کئی بار لوگ عمران خان کو کپڑے تحفے میں دے جاتے ہیں،ان کی وجہ سے ہمیں بھی کپڑے مل جاتے ہیں۔مطلب اگر کوئی آجاتا ہے اور کہتا ہے کہ تین کپڑوں کے جوڑے عمران خان کو پہنچانے ہیں تووہ شرمندگی کےطور پرایک جوڑا مجھے بھی دے جاتا ہے۔

انہوں نے ایک سوال ’آپ سے پوچھتے ہیں کہ آپ اس میں کون سا جوڑا رکھیں گے‘ کے جواب میں کہا کہ جس نے کپڑے دینے ہوتے وہ پہلے ہی اچھے کپڑوں کا انتخاب کرکے لاتا ہے، مطلب فارغ والاجوڑا مجھے دے دیتے ہیں اور اچھے والے کہتے کہ خان صاحب تک پہنچا دینا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں