کراچی سے چلنے والی ٹرینوں کا شیڈول تبدیل، دو ٹرینیں منسوخ

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان ریلوے نے کراچی سے لاہور اور دیگر شہروں کیلئے چلنے والی ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا جبکہ دو ٹرینیں منسوخ کر دیں۔

کراچی سمیت ملک بھر میں مون سون کی حالیہ بارشوں کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت کا نظام درہم برہم ہے۔

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس اور جناح ایکسپریس کی روانگی آج منسوخ کر دی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے اندرون ملک جانے والی دیگر ٹرینیں بھی تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

کراچی سے لاہور اور سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 10 گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر 2 بجے کے بجائے رات 12 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی سے فیصل آباد اور راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس 1 کے بجائے شام 4.30 بجے روانہ ہوگی جبکہ کراچی سے ملتان جانے کیلئے بہاوالدین زکریا ایکسپریس شام 5.30 بجے کے بجائے رات 8.30 بجے روانہ ہوگی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق مسافر مزید معلومات کیلئے ہیلپ لائن نمبر 021-117 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں