ڈیرہ غازی خان سے بھارتی جاسوس گرفتار

ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈیرہ غازی خان کے علاقے راکھی گاج سے مبینہ بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار بھارتی شہری کی شناخت راجو لکشمن کے نام سے کی گئی ہے اور اس کاتعلق بھارتی علاقے راجستھان سے بتایا جارہا ہے ۔

گرفتار شخص سے مصالحہ جات، تمباکو و دیگر سامان اور مشکوک کاغذات بھی برآمد ہوئے ہیں ۔گرفتار بھارتی شہری کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ سکیورٹی ادارے سمیت متعلقہ حکام نے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں