ڈالر گرتے ہی سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کمی کے بعد 83 ہزار 100 روپے کی سطح پر آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر17 پیسے کی کمی سے159 روپے42 پیسے کی سطح پربند ہوا جب کہ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 24 ڈالر کم ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1497 ڈالر پر پہنچ گئی، ڈالر کی بے قدری اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی گرتی قیمت کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 900 روپے اور 771 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی گھٹ کر 83 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 71 ہزار 245 روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں