بالی ووڈ اداکارہ نے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے شوہر ساحل سانگھا کیساتھ شادی کے 4 سال بعد علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا اور ساحل سانگھا اکتوبر 2014ئ میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور انسٹا گرام پر اپنی تصاویر بھی شیئرز کی تھیں۔

علیحدگی کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ 11 سال ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے بعد ہم نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ہم علیحدگی اختیار کر لیں، ہم ہمیشہ دوست رہیں گے اور ہمارے درمیان محبت اور عزت کا رشتہ قائم رہے گا جبکہ ہمارا سفر ہمیں مختلف منزلوں کی طرف لے جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں