اوکاڑہ، بلدیہ کی غفلت،کوڑا کرکٹ گندگی بھینسوں کی غلاظت کے ڈھیر

اوکاڑہ.(سٹیٹ ویوز ) بلدیہ کی مبینہ غفلت اور نہ اہلی کی وجہ سے سکھ چین ٹاؤن ,عظیم سپر مارکیٹ, ایوب پارک و دیگر علاقوں میں جگہ جگہ بھینسوں کے باڑے کوڑا کرکٹ گندگی بھینسوں کی غلاظت کے ڈھیر اور گٹروں کا گندہ پانی تالاب کا منظر پیش کر نے لگا جسکی وجہ سے علاقہ مکین نمازی بچے بوڑھے پریشان وبائ امراض پھیلنے کا خدشہ …

علاقہ مکینوں کا اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بلدیہ کی مبینہ غفلت اور نہ اہلی کی وجہ سے سکھ چین ٹاؤن,عظیم سپر مارکیٹ, ایوب پارک میں جگہ جگہ بھینسوں کے باڑے کوڑا کرکٹ گندگی بھینسوں کی غلاظت کے ڈھیر اور گٹروں کا گندہ بدبو دار پانی ان علاقوں کی پہچان بن گیا..

گھروں کے سامنے چند عناصر نے بھینسیں باندھ کر خودساختہ باڑے بنا رکھے ہیں جنکی گندگی غلاظت اور بدبو کی وجہ سے علاقہ مکین وبائ خطرناک امراض ہیپاٹائٹس,معدہ,دل .پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم نے کئ بار انتظامیہ کو آگاہ کیا لیکن ان بھینسوں کےکوڑا کرکٹ گندگی غلاظت کا کوئ سد باب نہیں کیا گیا بدبو تعفن سے ہماری زندگی اجیرن ہو چکی ہے مگر بلدیہ کے کانوں تلے جوں تک نہیں رینگتی بچے بوڑھے نمازی حضرات سب پریشان ہیں

علاقہ مکینوں اور ڈاکٹر شکیل انجم رامے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الضحے کی آمد آمد ہے ان گٹروں کے گندے پانی گندگی کوڑا کرکٹ غلاظت بدبو کی وجہ سے ہمارا جینا مشکل ہو چکا ہے بلدیہ افسران ہماری ایک نہیں سنتے کے ہماری مقامی انتظامیہ اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور اپیل ہے کہ ہمارے اس مسئلے کا حل نکالا جائے قیمتی جانوں کا ضیاع کرنے کی بجائے مین ہولز کی صفائ ستھرائ اور گندگی کا خاتمہ کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں