سردار تنویر الیاس کی اوورسیزپاکستانیوں کے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی

لاہور(سٹیٹ ویوز)چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے ایوان وزیر اعلی میں چیئرمین اورسیز پاکستانیز کی جانب سے منعقدہ تقریب کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اورسیز پاکستانی پنجاب میں دل کھول کر سرمایہ کاری کریں ۔ اب پنجاب میں کسی اورسیز پاکستانی کی جائیداد پر قبضہ نہیں ہوگا ۔ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سمندر پار پاکستانی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا ۔

انھوں نے کہا کہ گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں قائم کیا گیا اورسیز پاکستانیز کمیشن اپنی مثال آپ ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب نے اورسیز پاکستانی کمیشن کے لیے چوہدری وسیم احمد جیسی شخصیت کا انتخاب کیا ہے چوہدری وسیم اور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں وزیر اعلی پنجاب کی کاوشوں سے تاریخ میں پہلی دفعہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر اورسیز پاکستانی کمیشن کا دائرہ کار بڑھایا گیا ہے جو کہ ایک قابل تحسین عمل ہے اس سے اورسیز پاکستانیوں کے کے مسائل ان کے ڈسٹرکٹ کی سطح پر پر حل ہو سکیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب پنجاب میں بیرون ملک پاکستانیوں کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہیں کرے گا ۔اورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کے کمیشن اہم کردار ادا کر رہا ہے اور پنجاب سرمایہ کاری بورڈ انویسٹمنٹ کرنے والے اورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک پل کا کردار ادا کرے گا ۔ اب پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ نے آفس میں ون ونڈو سیل بنانے کا کام جاری ہے ۔انشاءاللہ اب پنجاب میں اورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کرنے میں کوئ مشکل پیش نہیں آے گی ۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کسی سمندر پار پاکستانی کو انویسٹمنٹ کرنے میں کوئ بھی مسئلہ درپیش ہو تو میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں آپ کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاے گا ۔ انویسٹمنٹ کرنے والے اورسیز پاکستانیوں کے دفتری کاموں کو جلد از جلد مکمل کروانے کے لیے مجھے خود بھی سیکریٹریز کو ملنا پڑا تو میں ضرور جاؤں گا ۔ اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان نے گورنر پنجاب اور وزیر اعلی اعلی پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انویسٹرز کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کے احکاماتجاری کیے ہوے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری سردار کیپٹن اعجاز نے بھی اورسیز پاکستانیوں اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر کمیشن کی تشکیل میں بڑا فعال کردار ادا کیا ہے ۔

تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ انشاءاللہ اورسیز پاکستانیز کمیشن اور پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ مل کر اورسیز پاکستانی سرمایہ کاروں کی مشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں