آپ کے شناختی کارڈ پر کتنے موبائل فون رجسٹرڈ ہیں؟ ابھی پتہ لگائیں

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنی ڈیوائس کی شناخت، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم کے تحت غیر رجسٹرڈ اور غیر تصدیق شدہ موبائل بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔اس لئے آپ کے شناختی کارڈ پر کتنے موبائل رجسٹرڈ ہیں یہ جاننا بہت ضروری ہے۔۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔حال ہی میں پی ٹی اے نے شہریوں کو موبائل فون رجسٹرڈ کرانے کیلئے ایک یو ایس ایس ڈی کوڈ فراہم کیا ہے جس کے ذریعے صارفین #8484* ڈائل کرکے گھر بیٹھے فون رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں۔

مگر کیا آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے شناختی کارڈ پر مزید کون سی ڈیوائسز رجسٹرڈ ہیں؟ اس کا طریقہ بہت ہی آسان ہے: سب سے پہلے اپنے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ سے #8484* ڈائل کریں۔

دیئے گئے آپشنز میں سے نمبر 4 کا انتخاب کریں۔ اگر آپ پاکستانی (مقامی، بین الاقوامی مسافر، دوہری شہریت کے حامل) ہیں تو دیے گئے آپشنز میں سے 1 نمبر منتخب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں